28 مارچ 2016 - 16:55
صدر روحانی کا دورہ پاکستان نہایت کامیاب رہا: نائب وزیر خارجہ

نائب وزیر خارجہ برائے پارلمانی اور اورسیز ایرانیوں امور نے کہا ہے کہ صدر حسن روحانی کے حالیہ دورہ پاکستان نہایت کامیاب رہا ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ نائب وزیر خارجہ برائے پارلمانی اور اورسیز ایرانیوں امور نے کہا ہے کہ صدر حسن روحانی کے حالیہ دورہ پاکستان نہایت کامیاب رہا ہے.

یہ بات 'حسن قشقاوی' نے پیر کے روز تہران میں صدر روحانی کی مرحومہ ساس کی تعزیتی ریفرنس کے دوران صحافیوں کیساتہ گفتگو کرتے ہوئے کہی.

اس موقع پر صدر روحانی کے دورہ اسلام آباد کے حوالے سے بعض میڈیا کے دعووں کو جانبدارانہ قرار دیتے ہوئے نائب ایرانی وزیرخارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ کچھ لوگ ایران اور ہمسایہ ملکوں کے درمیان اچھے تعلقات نہیں چاہتے اسی لئے بے بنیاد دعووں کو میڈیا کے ذریعے سے اچھالنے کی سازش کرتے ہیں.

انہوں نے مزید کہا کہ دوسرے غیرملکی دوروں کی طرح صدر کے دورہ پاکستان انتہائی مثبت رہا اور اس موقع پر تعمیری موضوعات پر بات چیت ہوئی و ہم امید کرتے ہیں کہ مشترکہ فیصلوں پر جلد عمل درآمد ہوجائے گا.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲