26 مارچ 2016 - 17:47
نجف اشرف میں داعش کے ہاتھوں شہید ہوئے طالب علم کا تشییع جنازہ+ تصاویر

نجف اشرف کے علماء، طلاب اور عوام نے آج حجۃ الاسلام و المسلمین لقمان البدران کا جلوس جنازہ نکالا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ نجف اشرف کے علماء، طلاب اور عوام نے آج حجۃ الاسلام و المسلمین لقمان البدران کا جلوس جنازہ نکالا۔
شہید طالب علم کے جسد خاکی کو نجف اشرف میں تشییع اور ضریح امیر المومنین (ع) کے طواف کے بعد وادی السلام میں دفن کر دیا۔
حجۃ الاسلام و المسلمین لقمان عبد الخضر البدران بصرہ کے علاقے المدینہ کے رہنے والے تھے جو چند روز قبل فلوجہ میں دھشتگردوں کے ہاتھوں شہید ہو گئے تھے۔
واضح رہے کہ عراق کے اکثر شمالی علاقوں پر داعش کے قبضے کے بعد آیت اللہ العظمیٰ سیستانی نے دھشتگردوں کا مقابلہ کرنے کے لیے جہاد کفائی کا فتویٰ دیا جس کے بعد حوزہ علمیہ نجف اشرف کے بہت سارے طلاب مختصر فوجی ٹریننگ حاصل کر کے دھشتگردوں سے مصروف پیکار ہو گئے اور اپنے ملک کا دفاع کیا اس دوران دسیوں طالب علم شہید بھی ہوئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲