25 مارچ 2016 - 17:34
یونان ایران کے ساتھ باہمی تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے

یونانی وزیر برائے شپنگ اور سمندری امور نے کہا ہے کہ یونان اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتہ دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے میں کوئی حد مقرر نہیں رکھتا اور ہم باہمی تعاون کو بڑھانے کے خواہاں ہیں.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یونانی وزیر برائے شپنگ اور سمندری امور نے کہا ہے کہ یونان اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتہ دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے میں کوئی حد مقرر نہیں رکھتا اور ہم باہمی تعاون کو بڑھانے کے خواہاں ہیں.
 
یہ بات تئودوروس ڈریٹساس نے یونان میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر مجید مطلبی شبستری کے ساتہ ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی.

یونانی وزیر نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان شپنگ شعبے میں تعاون کے لئے وسیع مواقع موجود ہیں اور دنیا میں یونانی شپنگ اور بندرگاہیں ایران کی توانائی اور سامان کی منتقلی میں ایک اہم کردار ادا کر سکتے ہیں.

انہوں نے دو طرفہ تعاون کو وسعت دینے کے حوالے سے ایرانی اور یونانی حکام کے تبادلوں کی ضرورت پر زور دیا.

اس موقع پر ایرانی سفیر نے کہا کہ یونانی وزیر اعظم کے حالیہ دورہ ایران الکسیس سیپراس کے حالیہ دورہ ایران سے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں تعاون کے حوالے سے ایک نئے باب کا آغاز ہوا ہے.

انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر اسلامی جمہوریہ ایران اور یونان کے درمیان باہمی تعاون کو وسعت ملی ہے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲