اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی مجلس (پارلیمنٹ) کے اسپیکر 'علی لاریجانی' نے یورپی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور اپنے بیلجیئم ہم منصب کے نام علیحدہ پیغامات میں برسلز سفاکانہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس واقعے پر شدید دکھ کا اظہار کیا.
ڈاکٹر لاریجانی نے یورپی یونین ہم منصب 'مارٹن شولتز' کے نام ایک پیغام میں بروسلز کے دہشتگرد حملوں میں جاں بحق ہونے والوں پر تعزیت اور لواحقین کیساتہ ہمدردی کا اظہار کیا. انہوں نے کہا ہم سمجھتے ہیں کہ حالیہ سالوں میں دوہرے معیار کے استعمال، تکفیری اور انتہا پسند عناصر کی مالی سیاسی حمایت اور عالمی طاقتوں کی جانب سے علاقائی اور مغربی ایشیائی ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے انتہا پسندی اور دہشتگردی کو فروغ ملنے کے اصل اسباب ہیں. لاریجانی نے اس بات پر زور دیا کہ اس وقت عالمی سطح پر دہشتگردی کے خلاف ایک پرعزم اور سنجیدہ اقدام کی ضرورت ہے. ایرانی اسپیکر نے اپنے بیلجیئم ہم منصب کیساتہ بھی بیلجئیم قوم بالخصوص برلسز حملوں کے لواحقین کیساتہ اظہار تعزیت کیا. برسلز کے حملوں کے نتیجے میں، دہشتگردوں نے سات دہماکے کئے اور 35 سے زائد افراد کو موت کے گہاٹ اتار دیئے. میڈیا رپورٹس کے مطابق؛ برسلز حملوں کی ذمہ داری دہشتگرد اور تکفیری تنظیم داعش نے قبول کرلی ہے.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲