اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراقی فضائیہ نے جمعرات کو شمال مشرقی عراق میں واقع شہر کرکوک میں داعش گروہ کی، راکٹ اور بم بنانے والی فیکٹری پر حملہ کیا جس میں کم سے کم پینتیس داعشی دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ ادھر عراقی فوج نے شمال مغربی صوبے نینوا کو دہشت گردوں سے آزاد کرانے کی کارروائی جاری رکھتے ہوئے موصل یونیورسٹی میں داعش گروہ کے ایک ٹھکانے کو تباہ کر دیا۔ عراق کے صوبہ نینوا پر دو ہزار چودہ سے داعش کے دہشت گردوں کا قبضہ ہے۔ عراقی فوج نے حالیہ مہینوں میں الانبار اور صلاح الدین صوبوں کے الرمادی اور تکریت سمیت عراق کے کئی شہروں کو تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کے قبضے سے آزاد کرایا ہے۔ داعش کے دہشت گردوں کے مقابلے میں عراقی فوج اور عوامی رضاکاروں کی حالیہ کامیابیوں سے عراقی فوجیوں کے حوصلے بہت زیادہ بلند ہوئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲