24 مارچ 2016 - 08:16
جرمنی سمیت عالمی طاقتیں ایران جوہری معاہدے پر کاربند: جرمنی

جرمن دفتر خارجہ کے نائب ترجمان نے ایرانی جوہری معاہدے کے حوالے سے امریکی ریپبلکن صدارتی امیدوار کے بیانات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جرمنی سمیت عالمی طاقتیں ایران جوہری معاہدے پر مخلص ہیں.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جرمن دفتر خارجہ کے نائب ترجمان نے ایرانی جوہری معاہدے کے حوالے سے امریکی ریپبلکن صدارتی امیدوار کے بیانات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جرمنی سمیت عالمی طاقتیں ایران جوہری معاہدے پر مخلص ہیں.

یہ بات سیبسٹین فشر نے اپنی ہفتہ وار پریس کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے کہا کہ یورپی یونین 3+3 کے تمام فریقین کا اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے اہمیت کا حامل ہے.

انہوں نے کہا کہ ڈونالڈ ٹرمپ سمیت امریکی امیدواروں کی جانب سے جوہری معاہدے کے خلاف بیانات کو مسترد کرتے ہیں.

اس موقع پر جرمن وزارت خارجہ کے نائب ترجمان نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتہ یورپی یونین 3+3 کے تمام فریقین کا جوہری معاہدہ علاقائی سلامتی اور بالآخر عالمی سلامتی کو مضبوط بنائے گا.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲