24 مارچ 2016 - 06:38
یوم پاکستان کے موقع پر صدر روحانی کا تہنیتی پیغام

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے پاکستان کے وزیراعظم، حکومت اور قوم کو یوم پاکستان کی مبارک باد پیش کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے پاکستان کے وزیراعظم، حکومت اور قوم کو یوم پاکستان کی مبارک باد پیش کی ہے۔

صدر مملکت نے اس پیغام میں امید ظاہر کی ہے کہ تہران - اسلام آباد تعلقات دونوں قوموں کے مفادات اور امت اسلامیہ کے اعلی اہداف و مقاصد کی بنیاد پر دو طرفہ، علاقائی اور عالمی سطح پر مضبوط ہوں گے اور فروغ پائیں گے۔

ایران کے صدر نے اس پیغام میں مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے حکام کی مشترکہ کوششوں سے دونوں ملکوں کے درمیان تعاون پہلے سے زیادہ فروغ پائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲