23 مارچ 2016 - 13:02
ایرانی صدر کے پاکستان دورے کا باضابطہ اعلان

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مملکت حجت الاسلام و المسلمین 'حسن روحانی' پاکستانی صدر اور وزیراعظم کی دعوت پر 25 مارچ کو دو روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مملکت حجت الاسلام و المسلمین 'حسن روحانی' پاکستانی صدر اور وزیراعظم کی دعوت پر 25 مارچ کو دو روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے.

صدارتی دفتر کے اطلاعات و نشریات آفس کے معاون 'پرویز اسماعیلی' نے بدہ کے روز صدر حسن روحانی کے دورہ پاکستان کا باضابطہ اعلان کیا.

انہوں نے کہا کہ ایران مخالف عالمی پابندیوں کے خاتمے کے پس منظر میں اس دورے کے موقع پر تہران اور اسلام آباد کے درمیان مختلف معاہدوں پر دستخط ہوں گے.

صدارتی دفتر کے سنئیر عہدیدار نے مزید کہا کہ صدر مملکت روحانی کا آئندہ دورہ پاکستانی وزیراعظم 'محمدنواز شریف' کے دورہ تہران کے جواب میں کیا جا رہا ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی صدر پاکستانی قیادت کیساتہ باہمی تعلقات کی توسیع بالخصوص پابندیوں کے خاتمے کے بعد اقتصادی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کریں گے.

پرویز اسماعیلی نے کہا کہ آبادی اور رقبے کے لحاظ سے پاکستان ہمارا بڑا اسلامی اور ہمسایہ ملک ہے اور صدر مملکت اپنے دورہ اسلام آباد کے موقع پر پاکستانی رہنماؤں کیساتہ تازہ ترین علاقائی صورتحال بالخصوص اسلامی تعاون تنظیم کے آئندہ سربراہی اجلاس کے حوالے سے بھی اہم مذاکرات کریں گے.

انہوں نے مزید کہا کہ ایران اور پاکستان کے حکام پانچ سالہ اسٹریٹجک تجارتی تعاون معاہدے سمیت اقتصادی، سائنسی، ثقافتی، میڈیا، صحت اور طب کے شعبوں سے متعلق باہمی تعاون کے معاہدوں پر دستخط کریں گے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲