اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے تحقیقی ادارے کارنگی کے اسکالر نے اپنی تحقیق میں بتایا کہ مغربی شہری دین کی وجہ سے داعش میں شمولیت اختیار نہیں کرتے ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق، محمد مصباح نے داعش کے تعلق سے ایک سروے کے نتائج پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مغربی دنیا میں دین کی وجہ سے داعش کی موافقت یا مخالفت کا معیار معین نہیں کیا جاسکتا ہے۔ سروے سے معلوم ہوا کہ داعش کی حمایت کے تعلق سے دیندار اور بےدین طبقہ دونوں برابر ہے۔
واضح رہے کہ اس سروے میں مغرب کے 4 ملین افراد نے داعش کی حمایت کی ہے ان میں زیادہ تر وہ افراد شامل ہیں جو معاشی اور تعلیمی لحاظ سے پسماندہ ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169