22 مارچ 2016 - 11:21
ترک صدر کا ایرانی صدر کو نوروز کی مناسبت سے مبارکباد کا پیغام

ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے اپنے پیغام میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی کو نئے سال اور عید نوروز کی مناسبت سے مبارکباد پیش کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے اپنے پیغام میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی کو نئے سال اور نوروز کی مناسبت سے مبارکباد پیش کی ہے۔ ترکی کے صدر نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میں ترک قوم اورترک حکومت کی جانب سے جنابعالی اور ایران کی عظیم قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ترک صدر نے کہا کہ عید نوروز پورے خطے کے لئے امن و ثبات اور خوشی اور مسرت کا اہم پیغام ہے۔

.......

/169