20 مارچ 2016 - 15:27
نئے ہجری شمسی سال کی مناسبت سے افغانی صدر کا پیغام

افغانستان کے صدر نے کہا ہے کہ حکومت، ملک میں امن و امان برقرار کرنے کا تہیہ کئے ہوئے ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صدر محمد اشرف غنی نے نوروز اور نئے ہجری شمسی سال کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اگرچہ گذشتہ برس ملک میں بدامنی کے واقعات میں اضافہ ہوا تھا لیکن حکومت کی کوشش ہے کہ وہ عوام کی مدد سے ملک میں امن و استحکام برقرار کرے اور امن کے دشمنوں کو شکست دے۔ محمد اشرف غنی نے کہا کہ افغانستان میں بدامنی اچانک پیدا نہیں ہوئی ہے بلکہ اس کی جڑیں ناانصافیوں میں تلاش کی جانی چاہئیں۔ انہوں نے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ حکومت مالی اور دفتری بدعنوانیوں کا بھی خاتمہ کرنے کی پوری کوشش کر رہی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169