اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔بنا۔ سعودی عرب کے شیعہ نشین علاقے العوامیہ میں سعودی سکیورٹی دستوں کے حملے کے نتیجے میں ایک شخص شہید اور ۲۶ زخمی ہوئے ہیں۔
سعودی مزدوروں نے منگل کے روز عصر کے وقت العوامیہ کو گھیرے میں لیا اور لوگوں کے گھروں کی جانب فائرنگ شروع کر دی۔
چشم دید گواہوں کے مطابق، سعودی سیکیورٹی دستوں نے عام شہریوں کو گولیوں سے نشانہ بنایا اور یہ آل سعود کے مزدوروں کی انتہائی جارحیت تھی ان کی گولیوں کا یہ سلسلہ صبح تک جاری رہا۔
چشم دید گواہوں نے مزید کہا کہ سعودی نیمہ فوجی دستوں کی فائرنگ کے باعث ایک بحرینی جوان علی محمود عبد اللہ شہید جبکہ ۲۶ افراد زخمی ہوئے ہیں۔
یہ ایسے حال میں ہے کہ سعودی وزارت داخلہ کا دعویٰ ہے کہ یہ جوان دھشتگرد تھا! وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ یہ جوان سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کراس فائرنگ میں مارا گیا ہے۔
ہاؤسپیٹل رپورٹ کے مطابق علی محمد عبد اللہ ان حملوں میں شہید اور کم سے کم ۲۶ افراد جن میں عورتیں اور بچے شامل ہیں سکیورٹی دستوں کے ہاتھوں زخمی ہوئے ہیں زخمیوں کے درمیان ایک خاتون کی حالت تشویش ناک ہے۔






