24 فروری 2016 - 08:27
یمن میں منصور ہادی کے متعدد دہشتگرد ایجنٹوں کی ہلاکت

یمن کے مستعفی اور مفرور صدر کے متعدد ایجنٹ صوبہ مآرب میں ہلاک اور زخمی ہوگئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق مرکزی یمن کے صوبے مآرب کے مغربی علاقے ہیلان میں یمن کی فوج اور عوامی رضاکار دستوں کے حملے میں یمن کے مستعفی صدر منصور ہادی کے اسّی افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے- یمنی فوج اور عوامی دستوں نے اسی طرح صوبہ تعز کے الوازعیہ علاقے میں سعودی جارحین اور ایجنٹوں کے ٹھکانوں پر ہینڈ گرینیڈ سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں متعدد سعودی جارحین ہلاک ہوگئے- المنار ٹی وی چینل کے مطابق یمنی فوج نے سعودی فوجیوں کی ایک کشتی کو، جو یمن کے صوبے الحدیدہ کے علاقے الفازہ ساحل سے نزدیک ہونا چاہتی تھی ، نشانہ بناکر اسے تباہ کردیا - یہ ایسی حالت میں ہے کہ یمن کے مختلف علاقوں پر سعودی جارحین کے حملے بدستور جاری ہیں - سعودی ایجنٹوں نے جنوبی یمن کے صوبے تعز کے وادی المدام علاقے میں رہائشی علاقوں پر بمباری کرکے متعدد یمنی شہریوں کو شہید اور زخمی کردیا-قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب، امارات اور بحرین نے چھبیس مارچ سے سابق اور مفرور صدر عبدربہ منصورہادی کو دوبارہ اقتدار میں واپس لانے کے لئے دیگر عرب ملکوں کے ساتھ اتحاد کرکے یمن پر تباہ کن حملے شروع کئے تھے جو اب بھی جاری ہیں اور سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے حملوں میں اب تک آٹھ ہزار سے زیادہ یمنی شہری شہید ہوچکے ہیں۔ یمن کی اسّی فی صد سے زیادہ بنیادی تنصیبات بھی سعودی حملوں میں تباہ ہوچکی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169