8 ستمبر 2015 - 18:55
برطانیہ میں مسلمانوں کے خلاف حملوں میں 75 فیصد اضافہ

برطانیوی پولیس کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر کے سبھی شہروں میں مسلمانوں بالخصوص با حجاب خواتین کے خلاف نفرت پر مبنی جرائم میں قریب 75 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ برطانیوی پالیس نے ملک میں مسلمانوں کے خلاف نفرت پر مبنی حملوں پر اپنی رپورٹ میں کہا ہےکہ ملک بھر کےسبھی شہروں میں مسلمانوں بالخصوص باحجاب خواتین کے خلا ف نفرت پر مبنی جرائم میں قریب 75 فیصد  اضافہ ہوا ہے ۔

پولیس کے مطابق گذشتہ بارہ ماہ میں مسلمانوں کے خلاف 816 حملے ریکارڈ کئے گئے جبکہ اس سے ایک سال قبل یہ تعداد محض 478 ہی تھی ۔

پولیس کے اعداد وشمار کے مطابق شہر مرٹن میں مسلمانوں پر حملوں کی تعداد میں 62 فیصد اضافے ہوا ہے جبکہ دیگر شہروں میں بھی اسی طرح کے اعداد وشمار سامنے آئے ہیں ۔

برطانیہ میں اسلام فوبیا واقعات پر نظر رکھنے والی تنظیم ٹلماما کے رکن فیاض مغل کے مطابق اسلام فوبیا کا شکار ہونے والے افراد میں 60 فیصد کا تعلق خواتین سے ہیں ۔

فرانس کی انجمن تہذیب اسلامی نے گذشتہ سال اپنی ایک رپورٹ میں کہا تھاکہ یورپ میں اسلامی فوبیا کا اصلی ٹارگیٹ باحجاب خواتین اور مساجد ہیں ۔

 انجمن نےکہا تھاکہ اسلام فوبیا نے یورپی معاشرے پر تسلط قائم کررکھا ہے جس کے تحت مسلمانوں کے خلاف امتیازی سلول اور ان پر تشدد کیا جارہاہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲