اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ وزیراعظم نواز شریف سے اسلامی جمہوری ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف کی ملاقات میں پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے، خطے کی سلامتی اور افغان مصالحتی امور پر غور کیا گیا۔ وزیراعظم نواز شریف سے ایک روزہ دورے پر اسلام آباد میں موجود ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کی، جس میں پاک ایران تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے امور پر بات چیت کی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں خطے کی سلامتی اور افغان مصالحتی امور پر بھی غور کیا گیا، پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل سے توانائی بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی، ایران کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے خواہاں ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲