اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کی جانب سے القدس ریلی اسلام آباد میں نکالی گئی، جو آبپارہ چوک پر ایک بڑے احتجاجی اجتماع میں تبدیل ہوگئی، جس سے خطاب کرتے ہوئے ایس یو سی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے کہا کہ عالمی یوم القدس کے موقع پر اتحاد بین المسلمین کے عملی مناظر خوش آئند ہیں اور قبلہ اول تمام مسلمانوں کا مشترکہ مسئلہ ہے۔ اسرائیل اور اسکی سرپرست عالمی طاقتیں مظلوم فلسطینیوں پر مظالم اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی خاموشی قابل تشویش ہے۔
آخر میں عالمی اور ملکی صورتحال پر قرار دادیں منظور کی گئیں۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز اسلام آباد میں کل پانچ یوم القدس ریلیاں نکالی گئیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲