اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان نے ہمارے نمائندے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب یمنی عوام کے لئے انسان دوستانہ امداد پہنچانےوالے ممالک اور اسی طرح اقوام کےلئے ذمہ داریوں کا تعین نہیں کرسکتا- ایران کے نائب وزیرخارجہ نےکہا کہ سعودی عرب کے اقدامات یمن کے بیس صوبوں کو موثر انسانی امداد پہنچانے کے راستے میں رکاوٹ بنے ہیں- انھوں نے کہا کہ اس کے باوجود ایران یمن کے تمام علاقوں تک انسان دوستانہ امداد پہنچانے کے لیے مکمل آمادگی رکھتا ہے اور ہم نے امداد اکٹھا کرنے اور اسے ارسال کرنے کے عمل کو مضبوط بنایا ہے-
.......
/169