اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے روزنامہ "حریت" نے اس خبر سے پردہ اٹھاتے ہوئے لکھا ہے کہ امریکی فوجیوں کے ترکی آنے کا مقصد شام میں بشار اسد کی حکومت کے خلاف برسرپیکار دہشت گردوں کو امریکی ہتھیار چلانے کی ٹریننگ دینا ہے۔
اخبار کے مطابق اس وقت امریکی ہتھیار ترکی کے صوبہ اضنہ کے اینجرلیک فوجی اڈے پر پہنچائے جا رہے ہیں۔ اخبار کے مطابق امریکہ کے تراسی فوجی ترکی کے " اینجرلیک " فوجی اڈے پر ہہنچ چکے ہیں جبکہ چالیس امریکی فوجیوں کے ،ترکی کے آناتولی علاقے کے " ہیروانلی فوجی اڈے میں پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔
شام میں جاری بحران اور تکفیری عناصر کی تربیت اور ٹریننگ میں اردوغان حکومت نے امریکا کا جس طرح کھل کر ساتھ دیا ہے اس کے پیش نظر بعض مبصرین، ترکی کے مستقبل کے لئے ایک نا مطلوب صورتحال کی پیش گوئی کر رہے ہیں ۔
مبصرین کا کہنا ہے کہ اردوغان کی پالیسیوں کی بناپر ترکی میں، بعید نہیں ہے کہ پاکستان جیسی صورتحال پیدا ہوجائے۔
.......
/169