30 اپریل 2015 - 11:59
جوہری معاہدے کی لکھائی پر ایران اور یورپی یونین کے درمیان مذاکرات کا آغاز

اسلامی جمہوریہ ایران اور یورپی یونین کے حکام کے درمیان حتمی جوہری معاہدے کے مسودے کی لکھائی پر نئے دور کے مذاکرات 'نیویارک' میں شروع ہوگیا.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا  اسلامی جمہوریہ ایران اور یورپی یونین کے حکام کے درمیان حتمی جوہری معاہدے کے مسودے کی لکھائی پر نئے دور کے مذاکرات 'نیویارک' میں شروع ہوگیا. ان مذاكرات ميں نائب ايراي وزرائے خارجہ اور جوہري مذاكراتي ٹيم كے سنئير اراكين 'سيد عباس عراقچي اور مجيد تخت روانچي' سميت يورپي يونين كي ڈپٹي كوارڈينيٹر 'ہيلگا اشميد' شركت كررہے ہيں.
گزشتہ بدھ كے روز سے 'ويانا' كے شہر ميں تہران اور عالمي طاقتيں حتمي جوہري معاہدے كي لكھائي شروع كيا جس كو اس وقت مذاكرات كي سطح پر نيويارك ميں منعقد كررہے ہيں.
ايراني وزير خارجہ 'محمد جواد ظريف' نے گزشتہ دنوں كہا ہے كہ حتمي جوہري معاہدے كي لكھائي پر جتنا بھي وقت لگے ہم اس كے لئے تيار ہيں اور فريقين كے ماہرين اور سياسي عہديداران بھي اپني ملاقاتيں جاري ركھيں گے.
انہوں نے كہا كہ نيويارك ميں لكھائي كے حوالے سے مذاكرات وہاں سے شروع كريں گے جہاں ويانا ميں ختم ہوئے تھے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲