اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراقی فوج کے لڑاکا طیارے نے صوبہ الانبار میں دہشتگرد گروہ داعش کے ٹھکانے پر حملہ کر کے تین دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا- صوبہ الانبار کے آپریشنل کمانڈر محمد خلف نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمیم کے علاقے میں دہشتگرد گروہ داعش کے خفیہ ٹھکانے پر یہ حملہ، الانبار کی آپریشنل کمان سے وابستہ، خفیہ ایجنسی کے تعاون سے کیا گیا- محمد خلف نے مزید کہا کہ عراق کے لڑاکا طیاروں نے البوفراج کے علاقے میں واقع تکفیری دہشتگردوں کے تین خفیہ ٹھکانوں کو بھی، اپنے حملوں کا نشانہ بنایا- دوسری طرف عراق کے وزیر اعظم کی جانب سے، داعش دہشتگردوں کے مقابلے کےلئے عوامی رضاکار فورسز میں صوبہ الانبار کے قبائلی جوانوں کی شمولیت کے ساتھ موافقت کئے جانے کا، اس ملک میں وسیع پیمانے پر خیر مقدم کیا گیا ہے- عراقی پارلیمنٹ میں سلامتی اور دفاع کے امور سے متعلق کمیٹی کے رکن اسکندر وتوت نے بھی کہا ہے کہ مثبت اقدام اور عوامی رضاکار فورس کا تعلق، عراق کے تمام عوام سے ہے اور اس میں عراق کی تمام اقوام اور مذہبی فرقوں کی شراکت ضروری ہے کیونکہ ہر علاقے کا دفاع، اس علاقے کے باشندوں کی ذمہ داری ہے- واضح رہے کہ صوبہ الانبار کے ایک بڑے علاقے پر دہشتگرد گروہ داعش کے عناصر کا قبضہ ہے اور دہشتگردی کے مقابلے کےلئے صوبہ الانبار سے دس ہزار افراد کو عوامی رضاکار فورس میں شامل، اور ان کو مسلح کئےجانے کا منصوبہ ہے- عراق کی البدر تنظیم نے بھی ایک بیان میں کہا ہے کہ صوبہ الانبار کو داعش کے قبضے سے آزاد کرانے کےلئے عوامی رضاکاروں کی شراکت ضروری ہے- اس اپیل کے بعد دہشتگرد گروہ کے مقابلے کےلئے رضا کار فورس میں قبائل کے جوانوں کی شمولیت کا آغاز ہوگیا ہے اور طے شدہ پروگرام کے مطابق صوبہ الانبار کی، ہلکے اور بھاری ہتھیاروں کی ضروریات، پوری کی جائیں گی- دریں اثںاء کربلا کی صوبائی کونسل نے بھی صوبہ الانبار کی آزادی کے لئے، سیکورٹی فورسز کی جانب سے، کئے جانے والے آپریشن میں شمولیت سے متعلق، ہزاروں رضاکاروں کی آمادگی کی خبر دی ہے - کربلا کی صوبائی کونسل کے، سلامتی کمیشن کے سربراہ عقیل المسعودی نے منگل کے دن کہا کہ کربلا اور نجف صوبوں میں اٹھارہ ہزار رضاکار، صوبے الانبار میں تکفیری دہشتگردوں کے مقابلے کےلئے تیار ہیں- عراق کی البدر تنظیم کے رہنما حامد صاحب کربلائی نے بھی، دہشتگرد تکفیری گروہ، داعش کے عناصر کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے، کربلا پر حملہ کیا تو مغربی عراق میں واقع الانبار کا صحرا اس کے قبرستان میں تبدیل ہوجائے گا-
۔۔۔۔۔۔۔
/169