29 اپریل 2015 - 06:38
سعودی عرب کے بادشاہ نے ملک کے ولیعہد اور وزیر خارجہ کو برطرف کردیا

سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اپنے ولیعہد شہزادہ مقرن بن عبدالعزیز اور وزیر خارجہ سعود الفیصل کو ان کے عہدوں سے برطرف کر دیا ہےنائف بن عبدالعزیز اور اپنے بیٹے محمد سلمان کو ولیعہد اور امریکہ میں سعودی سفیر عادل الجبیر کو وزیر خارجہ مقرر کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اپنے ولی عہد شہزادہ مقرن بن عبدالعزیز اور وزیر خارجہ سعود الفیصل کو ان کے عہدوں سے برطرف کر دیا ہےنایف بن عبدالعزیز اور اپنے بیٹے محمد سلمان کو ولیعہد اور امریکہ میں سعودی سفیر عادل الجبیر کو وزیر خارجہ مقرر کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق شاہ سلمان بن عبد العزیز نے ولی عہد اور نائب وزیراعظم شہزادہ مقرن بن عبد العزیز کو ان کے عہدے سے برطرف کر کے شہزادہ نائف بن عبدالعزیز کو نیا ولی عہد نامزد کر دیا ہے۔

شاہ سلمان نے وزیر خارجہ سعود الفیصل کو بھی ان کے عہدے سے برطرف کر دیا ہے اور ان کی جگہ امریکہ میں سعودی عرب کے سفیر عادل الجبیر کو ملک کا نیا وزیر خارجہ مقرر کردیا ہے۔سعودی عرب میں آل سعود خاندان میں شدید اختلافات پائے جاتے ہیں اور یہ بڑی تبدیلیاں انہی اختلافات کا مظہر ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169