28 اپریل 2015 - 11:51
سعودی عرب؛ زیر تعمیر عمارت ڈھیر، ۵۰ سے زائد افراد زیر ملبہ

ریاض میں القسیم یونیورسٹی میں زیرتعمیر کنونشن سینٹر کی عمارت اچانک زمین بوس ہوگئی، جس کے ملبے تلے پچاس سے زائد مزدور دب گئے ہیں، جن میں بیشتر پاکستانی ہیں، ابھی تک صرف چار لاشیں نکالی جاسکی ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سعودی عرب کے دارالحکومت میں زیر تعمیر عمارت گرنے سے 50 سے زائد مزدور ملبے تلے دب گئے، جن میں سے بیشتر کا تعلق پاکستان سے ہے، جب کہ ملبے سے 4 لاشیں اور 4 زخمیوں کو نکال لیا گیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دارالحکومت ریاض میں القسیم یونیورسٹی میں زیر تعمیر کنونشن سینٹر کی عمارت منہدم ہوگئی، جس کے ملبے تلے 50 سے زائد مزدور دب گئے۔ جنہیں نکالنے کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق ملبے سے اب تک 4 لاشوں اور 4 زخمیوں کو نکالا جاچکا ہے، تاہم ہلاک اور زخمیوں کا تعلق کس ملک سے ہے اس حوالےسے کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔ عمارت کے ملبے تلے دبے بیشتر مزدوروں کا تعلق پاکستان سے ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲