اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سابق کونسلر عابد حسین قزلباش چوک یادگار کے پاس موجود تھے کہ گھات لگائے لشکر جھنگوی و سپاہ صحابہ کے دہشت گردوں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے، انہیں زخمی حالت میں لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش کرگئے ۔ شہید عابد حسین قزلباش علاقے میں تشیع کیلئے اپنی خدمات کے حوالے سے جانے جاتے تھے اور علاقے کے کونسلر بھی رہ چکے تھے۔ اس قبل بھی عابد حسین قزلباش کو دہشت گردوں نے نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی مگر ناکام رہے تھے۔
واضح رہے کہ شہید عابد حسین قزلباش کے سگے بھائی واجد حسین کوبھی ۱۱ نومبر ۲۰۱۴ کو کالعدم سپاہ صحابہ نے شہید کردیا تھا۔
شہید عابد حسین قزلباش کی نماز جنازہ بروز منگل ادا کی جائے گی۔
.......
/169