اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق صیہونی آبادکاروں نے مقبوضہ شہر الخلیل کے شمال میں حلحول قصبے میں صیہونی بستیوں کی تعمیر کی راہ ہموار کرنے کی غرض سے، فلسطینیوں کی زرعی اراضی اور باغات پر حملہ کیا ہے۔
صیہونی آبادکاروں نے حلحول کے علاقے میں فلسطینیوں کے زیتون کے باغات تباہ کردیئے ہیں اور زیتون کےدرختوں کو اکھاڑ دیا ہے۔
صیہونی آبادکاروں نے زیتون کے درخت اکھاڑنے کے بعد فلسطینیوں کی دیگر زرعی اراضی کو بھی نقصان پہنچایا۔
صیہونی آبادکاروں کی جانب سے اس قسم کی جارحیت، ایسی حالت میں کی جارہی ہے کہ یہ باغات اور زرعی اراضی فلسطینیوں کی آمدنی کا ذریعہ شمار ہوتے ہیں۔
.......
/169