27 اپریل 2015 - 10:46
شام کے سرحدی علاقے پر صیہونی حکومت کا حملہ، چار افراد جانبحق

شام کی سرحد کے قریب جولان کی پہاڑیوں پر صیہونی حکومت کے ہوائی حملے میں چار افراد جاں بحق ہو گئے ہیں-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مجدل شمس کے قریب ایک علاقے پر اتوار کی رات ہونے والے اس حملے میں مرنے والوں کی ابھی شناخت نہیں ہو سکی لیکن سعودی عرب کی حکومت سے وابستہ العربیہ چینل نے رپورٹ دی ہے کہ اس حملے میں شام اور لبنان کی سرحد کے قریب قلمون کے علاقے میں واقع شام کی ایک سو پچپن اور ایک سو چھپن میزائل بٹالین کو نشانہ بنایا گیا تھا- صیہونی حکومت نے دعوی کیا ہے کہ یہ افراد اس مقام پر بم نصب کرنے کی کوشش کر رہے تھے- جولان کی پہاڑیوں پر انیس سو سڑسٹھ سے صیہونی حکومت کا قبضہ ہے- اسرائیل نے بارہ سو مربع کلومیٹر پر پھیلی جولان کی پہاڑیوں پر قبضہ کرنے کے بعد انیس سو اکاسی میں اس علاقے کو اپنی سرزمین کا حصہ قرار دے دیا-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲