26 اپریل 2015 - 21:44
عراق کے نائب صدر کی برطانوی وزیر خارجہ سے ملاقات

برطانیہ کے وزیرخارجہ فلیپ ہامونڈ نے بغداد میں عراق کے نائب صدر اسامہ نجیفی سے ملاقات اور گفتگو کی ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیر خارجہ فیلیپ ہامونڈ، اتوار کو عراقی حکام سے ملاقات کے لئے بغداد پہنچے- اس رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیر خارجہ نے عراقی نائب صدر النجیفی سے ملاقات میں عراق کی تازہ ترین صورت حال کا جائزہ لیا- ہامونڈ نے اس ملاقات میں دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بغداد حکومت کو فوجی اور مالی مدد دینے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ لندن، عراق کے بحران کو ہمیشہ سیاسی طریقوں سے حل کرنے کا خواہاں رہا ہے- النجیفی نے بھی اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ داعش دہشتگردوں کے قبضے سے نینوا کی آزادی کے لئے مزید بھرپور کاروائی کی ضرورت ہے کہا کہ بغداد حکومت سیاسی راہ حل کو بحران عراق کے خاتمے کا بہترین طریقہ کار سمجھتی ہے-

.......

/169