اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق ہفتے کی رات سعودی عرب نے جبل النار، وفج حرض، الملاحیط، المزرق، اتجاہ میدی اور مضیقہ پر توپ خانے سے گولہ باری کی جس کے بعد یمن کے مسلح قبائل اور سعودی عرب کی افواج کے مابین سرحدی علاقے میں جھڑپیں ہوئیں جو بدستور جاری ہیں۔ ان جھڑپوں میں مرنے والوں کی تعداد کے بارے میں ابھی تک کوئی رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے۔ یاد رہے سعودی عرب نے گذشتہ بدھ کو یمن پر اپنے ہوائی حملے روکنے کا اعلان کیا تھا، ان حملوں کے نتیجے میں ہزاروں بے گناہ یمنی عوام جاں بحق اور زخمی ہوئے تھے۔ لیکن اس اعلان کے صرف چندگھنٹے بعد ہی سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے متعدد بار شمالی صنعا میں واقع الاستقبال کیمپ اور دیگر علاقوں پر بمباری کی۔ سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے دیگر نو عرب ممالک کی مدد سے گذشتہ چھبیس مارچ سے یمن کے عوام پر بمباری کا سلسلہ جاری رکھا ہو ہے۔ قابل ذکر ہے کہ عمان نے اس نام نہاد اتحاد کا رکن بننے سے انکار کردیا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲