26 اپریل 2015 - 11:44
امریکہ کے ساتھ سیکورٹی معاہدہ منسوخ کیا جائے، افغان پارلیمنٹ

افغانستان کی پارلیمنٹ نے بدامنی میں اضافے پر اعتراض اور ملک میں قیام امن کے سلسلے میں قومی اتحاد کی حکومت کی کاکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کابل واشنگٹن سیکورٹی معاہدے کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی پارلیمنٹ کے ارکان نے ملک کے مختلف صوبوں میں بدامنی اور جھڑپوں میں اضافے پر اعتراض کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان اور امریکہ کے مابین سیکورٹی معاہدے کے تحت، واشنگٹن کی ذمہ داری ہے کہ وہ افغانستان کی مسلح افواج کو ہتھیار فراہم کرے اور ملک میں بدامنی کی روک تھام کرے۔

افغان پارلیمنٹ کے اراکین نے کہا کہ کابل واشنگٹن سیکورٹی معاہدے پر دستخط ہونے کے بعد امریکہ نے افغانتسان کے بارے میں اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کی ہیں۔ افغانستان کے پارلیمنٹ کے رکن عبدالرئوف ابراہیمی نے کہا ہے کہ افغانستان میں بدامنی کی وجہ سے ملک کے شمالی حصوں پر طالبان اپنا تسلط قائم کر رہے ہیں۔
طالبان نے گذشتہ دنوں مرکزی حکومت کو مزید حملوں کی دھمکی دی ہے۔ موصولہ رپورٹوں کے مطابق گذشتہ اڑتالیس گھنٹوں میں افغانستان کے مختلف علاقوں میں تقریبا تین سو بم دھماکے ہوئے ہیں

.......

/169