اہل بیت(ع) نیوز ایجسنی۔ابنا۔ اسنا کی رپورٹ کے مطابق افغانتسان کے صوبہ غزنی کے ڈپٹی گورنر نے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے افغانستان میں طالبان کی حکومت کے خاتمے کے بعد پہلی بار،ناوہ شہر کو طالبان کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے۔ محمد علی احمدی نے کہا کہ ناوہ سے طالبان کا صفایا کرنے کی کارروائی میں اڑتیس طالبان ہلاک کر دیئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ناوہ شہر طالبان کی آمدو رفت کے لیے ایک پرامن راستہ تھا اور اس علاقے سے طالبان، میدان وردک، لوگر، زابل، ارزگان اور ڈایکنڈی صوبوں میں اپنے افراد کو مسلح کرتے تھے۔ افغان سیکورٹی فورسز نے طالبان کے قبضے سے شہر ناوہ کو آزاد کرانے کے بعد بارودی سرنگیں بنانے کے متعدد کارخانوں کا پتہ لگایا ہے۔ ابھی تک طالبان نے اس سلسلے میں کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲