اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اعلی سطحی سوئٹزرلینڈ کے اقتصادی وفد اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی تعاون بڑھانے کے مقصد سے 10 سال کے وقفے کے بعد کل اتوار کے روز 'تہران' کا تاریخی دورہ کرے گا. ايران ميں صدر حسن روحاني كي قيادت ميں حكومت آنے كے بعد سوئٹزرلينڈ كے اعلي سياسي اور اقتصادي حكام پہلے يورپي ملك كے رہنما تھے جنہوں نے اسلامي جمہوريہ ايران كي نئي حكومت كے ساتھ تعلقات بڑھانے كي خواہش كا اظہار كيا.
فرانسيس زبان ميں شائع ہونے والے سوئس اخبار 'ٹربيون دے جنيوا' كے مطابق؛ سوئٹزرلينڈ كے اعلي سطحي اقتصادي اور تجاري وفد 'ليويا لوي' كي سربراہي ميں اتوار كے روز تہران پہنچيں گے. ليويا لوي 2009 سے 2013 كے دوران تہران ميں سوئس كي سفير كے طور پر تعينات رہيں. وہ اس وقت سوئس اقتصادي ڈپمارٹمنٹ اور اقتسادي مفاہمت كي فيڈرل كونسل كي سربراہ ہيں.
سوئس وفد كا دورہ اتوار كے روز سے آغاز ہوگا جو بدھ كے روز تك جاري رہے گا. اس دورے كا اصل مقصد ايران اور سوئٹزرلينڈ كے درميان اقتصادي تعاون كي فضا كو مزيد وسعت ديني ہے.
سوئس اقتصادي ڈپمارٹمنٹ كے مطابق؛ سوئس وفد ميں ادويات كي كمپني، ميشنري، ٹيكنالوجي، ڈٹرجنٹ، خوارك اور فارماسيوٹيل كمپنيوں كے اعلي حكام شامل ہيں.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲