اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق اور شام میں سرگرم سلفی وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے موسیقی سننے اور کھیلوں کی شرٹس پہننا حرام قرار دیتے ہوئے خلاف ورزی پر 80 کوڑوں کی سزا کا اعلان کیا ہے۔ العربیہ کے مطابق داعش کی جانب سے تقسیم کئے گئے پمفلٹ میں کہا گیا ہے کہ عوام یورپی ملکوں کے اسپورٹس کلب کے ’’لوگو‘‘ پر مشتمل ٹی شرٹس استعمال نہ کریں۔ بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکارہ میڈونا کے گانے سننے کو بھی ‘حرام’ قرار دیا گیا ہے اور کہا ہے کہ میڈونا کے گانے سننا اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے۔اس کے علاوہ دوسرے مذاہب کی اصطلاحات،ان کے پیشروؤں کی تصاویر یا ان کے ناموں والے کپڑے پہننے پر بھی پابندی عاید کی ہے۔پمفلٹ میں کہا گیا ہے کہ حرام قرار دی گئی چیزوں کا استعمال قانون کی خلاف ورزی تصور کی جائے گی جس کی سزا 80 کوڑے ہوں گے۔ داعش دہشت گردوں کو سعودی عرب کی پشتپناہی حاصل ہے اور داعش کا اصلی مرکز سعودی عرب ہے۔
.......
/169