اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ علاء الدین بروجردی نےکہا ہے کہ سعودی عرب نے ایران کے غذائی ،طبی امداد اور علاج کے بعد وطن واپس جانے والے یمنی زخمیوں کے جہاز کوروک کر اپنا مکروہ چہرہ ظاہر کردیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ سعودی عرب نے یمن پر مسلط کردہ جنگ میں تمام اسلامی، اخلاقی ، انسانی اور بین الاقوامی قوانین کو پامال کرکے اپنا بدنما چہرہ دنیا کے سامنے پیش کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب نے ایران میں علاج کے بعد یمنی زخمیوں کو وطن واپس لے جانے والے جہاز اور غذائی اور طبی امداد لے جانے والے جہاز کو سعودی فضائی حدود میں روک لیا اور جہاز کو یمن میں اترنے نہیں دیا امداد اور زخمیوں کے حامل جہاز نے دو بارکوشش کی لیکن اسے سعودیوں کی ممنوعیت کا سامنا کرنا پڑا جس کی بنا پر یمنی زخمی علاج کے بعد وطن واپس نہیں پہنچ سکے۔
.......
/169