اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یمن کے شہر حرض پر سعودی عرب کی فضائیہ کی جارحیت میں دو افراد شہید اور نو زخمی ہوگئے۔ ادھر سعودی ارب کے طیاروں نے صوبہ ابین میں سرگرم دہشتگردوں کے لئے ہتھیار گرائے ہیں۔ یمں میں داعش کے دہشتگردوں نے ایک ویڈیو بھی جاری کی ہے جس میں ان عناصر نے داعش کے سرغنہ ابوبکر البغدادی کے ساتھ بیعت کا اعلان کرتے ہوئے یمن میں اس دہشتگرد گروہ کی نئی شاخ کی تشکیل کا اعلان کیا ہے۔ دوسری جانب ایمنسٹی انٹرنیشنل نے یمن میں سعودی عرب کے جنگی جرائم کی تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایمنیسٹی انٹرنیشنل نے یمن کے رہائشی علاقوں پر سعودی افواج کی جارحیت اور اس کے نتیجے میں ہزاروں نہتے اور بےگناہ افراد کے جاں بحق اور زخمی ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں تحقیقات انجام دینا ضروری ہے- امریکی وزیر خارجہ نے بھی یمن پر سعودی عرب کی فوجی جارحیت کا ذکر کئے بغیر انصاراللہ اور اس کے اتحادیوں سے کہا ہے کہ اس ملک بحران کے حل اور قومی اتحاد پر مبنی ایک حکومت کی تشکیل کے لئے امن مذاکرات کا راستہ اختیار کریں۔ جان کیری نے دعوی کیا ہے کہ سعودی عرب نے مذاکرات کے ایک فریق کی حیثیت سے گفتگو کی جانب ایک قدم بڑھایا ہے اور اب عوامی تحریک انصاراللہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ مذاکرات کی دو رویہ سڑک پر آگے بڑھے۔
.......
/169