24 اپریل 2015 - 12:57
پاکستانی وزیر اعظم آج برطانیہ کا دورہ کریں گے/ نواز شریف کے دوروں پر دورے

پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف برطانوی ہم منصب ڈیوڈ کیمرون سے ملاقات کے لئے آج برطانیہ روانہ ہوں گے وہ کل سعودی عرب کے ایک روزہ دورے پر گئے تھے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف برطانوی ہم منصب ڈیوڈ کیمرون سے ملاقات کے لئے آج برطانیہ روانہ ہوں گے۔وزیر اعظم ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف آج برطانوی ہم منصب ڈیوڈ کیمرون کی دعوت پر برطانیہ روانہ ہوں گے، اپنے دورے کے دوران وہ برطانوی وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے جس میں دوطرفہ، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ پاکستانی ذرائع کے مطابق نواز شریف اقتدار میں آنے کے بعد زیادہ ترغیر ملکی دورے کررہے ہیں جس کا بوجھ پاکستان کےقومی خزانے پر پڑ رہا ہے نواز شریف کل ہی سعودی عرب کے دورے سے واپس آئے اور آج وہ برطانیہ روانہ ہوجائیں گےوہ بڑے مصروف انسان ہیں انھیں اقتدار میں آنے کے بعد یا سعودی عرب کی سرحدوں کی حفاظت کی فکر ہے یا غیر ملکی دوروں کا شوق ہے ان کے پاس ملک میں ٹھہرنے کی فرصت نہیں۔

.......

/169