اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے وزیر دفاع محمد بن ملک سلمان بن عبدالعزیز نے ایک بیان میں یمن کے خلاف سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ میں مصر کی عدم شرکت پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مصری قوم کو ڈرپوک اور غلام قراردیا ہے۔ سعودی عرب کے وزیر دفاع کو مصر پر شدید غصہ ہے۔ فوجی ماہرین کے مطابق پاکستان اور مصر کی یمن کے خلاف جنگ میں عدم شرکت سے سعودی عرب کو شدید صدمہ ہوا ہے سعودی عرب نے ان دو ملکوں پر اعتماد کرتے ہوئے یمن کے خلاف بھیانک جنگ کا آغاز کیا، لیکن پاکستان اور مصر کی عدم شرکت کی بنا پر سعودی عرب کو یمن کے خلاف جنگ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور سعودی عرب اپنے کسی ہدف تک نہیں پہنچ سکا۔ سعودی عرب کے وزیر دفاع نے اپنے اس بیان میں مصری قوم کو ڈرپوک اور غلام قراردیا ہے۔
.......
/169