اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سعودی جنگی جہازوں نے یمن کے مظلوم عوام کے لئے امدادی طبی سامان لے جانے والے ایرانی طیارے کو یمن کے فضائی حدود میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی- المیادین ٹی وی نے بھی رپورٹ دی ہے کہ سعودی جنگی جہاز، ایران کا امدادیی سامان لے کر یمن جانے والے طیاروں کو اس ملک کے حدود میں داخل نہیں ہونے دے رہے ہیں- اس سے قبل ایران کی ہلال احمر کمیٹی کے انسانی حقوق کے شعبے کے نائب سربراہ محمد عراقی نے کہا تھا کہ یمن بھیجنے کے لئے ایران کی امدادی کھیپ تیار ہے لیکن افسوس اس بات کا ہے سعودی عرب، اسے یمن بھیجنے کی اجازت نہیں دے رہا ہے- اور اب تک اس نے امدادی سامان لے جانے والے طیاروں اور جہازوں کو یمن کی بندرگاہ اور ایئر پورٹ پر اترنے کی اجازت نہیں دی ہے- محمدی عراقی نے کہا کہ عالمی ریڈکراس ، سعودی حملے شروع ہونے کے بعد دو امدادی کھیپ یمن بھیجنے میں کامیاب ہوا تھا لیکن اب اسے بھی امدادی سامان بھیجنے کی اجازت نہیں ہے- ان کے بقول ایران کی ہلال احمر کمیٹی کی جانب سے یمن کے لئے آخری امدادی کھیپ چھ مارچ کو بھیجی گئی تھی جو چوبیس ٹن دواؤں اورضروریات زندگی کی دوسری چیزوں پر مشتمل تھی -
.......
/169