اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شام کے الاخباریہ نیوز چینل نے خبر دی ہے کہ جمعرات کے دن دمشق شہر میں ہونے والی یہ کانفرنس عرب اور غیرعرب ممالک میں سرگرم تحقیقاتی مراکز کے تعاون سے منعقد کی گئی تھی۔ رپورٹ کے مطابق کانفرنس کے شرکا نے اس مسئلے پر روشنی ڈالی کہ اگر کوئی طاقت شام کی تعمیرنو کر سکتی ہے تو وہ خود شام کے عوام ہیں۔ کانفرنس میں شریک شام کے مفتی اعظم شیخ بدرالدین حسون نے اپنی تقریر میں اس بات پر زور دیا کہ اس کانفرنس کا انعقاد ان لوگوں کو ایک منہ توڑ جواب ہے جو گذشتہ چار سال سے شام کو مختلف فرقوں، قبیلوں، پارٹیوں، حاکموں اور قوموں میں بانٹنے میں سرگرم تھے۔ غیرعرب شرکا کے نمائندے ڈکلائن ہائز نے بھی اپنی تقریر میں اس مسئلے پر روشنی ڈالی کہ غیرعرب ممالک کی جانب سے شام کو دی گئی امداد انتہائی کم تھی۔ انہوں نے کہا کہ اس کمی کو روس، چین، ایران، ونزویلا اور کیوبا جیسی طاقتیں پورا کرکے شامی عوام کی مدد کر سکتی ہیں تا کہ یہ ملک پہلے کی طرح مضبوط ہو سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲