22 اپریل 2015 - 22:36
ایران اور عراق کے درمیان سرحدی سمجھوتہ + تصاویر

ایران اور عراق نے دہشتگرد گروہوں کا مقابلہ کرنے کےلئے اربیل میں ایک سرحدی سمجھوتے پر دستخط کئے ہیں-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران اور عراق نے دہشتگرد گروہوں کا مقابلہ کرنے کےلئے اربیل میں ایک سرحدی سمجھوتے پر دستخط کئے ہیں- اس سمجھوتے کی بنیاد پر دونوں ممالک، مشترکہ طویل سرحدوں کی نگرانی، غیر قانونی اقدامات کی روکتھام نیز ممکنہ دہشتگردانہ اقدامات کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں گے- اس سمجھوتے پر دونوں ملکوں سرحدی فوج کے کمانڈروں نے دستخط کئے- اس سمجھوتے میں طے پایا ہے کہ فریقین تمام امور اور فوجی و سرحدی پر رونما ہونے والے واقعات کے حوالے سے ایک دوسرے کے ساتھ رابطے میں رہیں گے-اس سمجھوتے کی بنیاد پر دونوں ممالک ایک دوسرے کے خلاف اپنے ملک کے سرزمین بھی استعمال ہونے کی اجازت نہیں دیں گے- دونوں ملکوں کے سرحدی فوجی حکام کا کہنا ہے کہ ایران اور عراق کے درمیان اس سرحدی تعاون سے دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنانے میں مکمل مدد ملےگی-

.......

/169