اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے جنگ بندی قبول کرنے کے سعودی عرب کے اقدامات کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ علاقے کے ممالک اور اسلامی جمہوریہ ایران کے لئے یمن کی سیکورٹی اہمیت کی حامل ہے - امیر عبداللہیان نے کہا کہ سعودی عرب نے صرف یمن کی بنیادی تنصیبات کو بھاری نقصان پہنچا کر اور بے سہارا عوام ، بچوں اور عورتوں کو قتل کرکے ایسے حالات فراہم کر دیئے کہ دہشتگرد گروہ ، انتہاپسنداور تکفیری یمن میں اپنی آئندہ سرگرمیوں کے لئے مناسب ماحول دیکھ رہے ہیں- انھوں نے یمن میں سعودی عرب کی فوجی جارحیت کے نتائج کے بارے میں کہا کہ سعودی عرب نے یمن پر جنگ مسلط کرکے نہ صرف اپنی سیکورٹی کو مضبوط نہیں کیا بلکہ اپنے اور علاقے کی سیکورٹی کے لئے نامطلوب نتائج رقم کئے - امیر عبداللہیان نے مزید کہا کہ آج سے یمنی زخمیوں کو علاج کے لئے ایران منتقل کرنے اور انھیں فورا میڈیکل امداد فراہم کئے جانےکا اقدام کیا جائے گا اور ہمیں توقع ہے کہ یمنی زخمی تیزی سے تہران منتقل ہو جائیں گے- انھوں نے تاکید کے ساتھ کہ ہم علاقے کی سیکورٹی کو اسلامی جمہوریہ ایران کی سیکورٹی سمجھتے ہیں اور ایسے اقدامات جو حالات کو پیچیدہ کریں چاہے وہ سعودی عرب کی جانب سے کئے جائیں یا کسی بھی دوسرے سیاسی مداری کی طرف سے، ہم اس کا سختی سے جواب دیں گے- ایران کے نائب وزیر خارجہ نے امید ظاہر کی کہ یمنی گروہوں کےدرمیان سیاسی مذاکرات جلد سے جلد شروع ہوں گے اور ہم یمن اور علاقے میں امن و ثبات کا مشاہدہ کریں گے-
.......
/169