اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی گراؤنڈ فورسز کے کمانڈر نے کہا ہے کہ ہماری طاقتور مسلح افواج علاقائی امن و استحکام لانے کے لئے دوستانہ اور اتحادی ممالک کے ساتھ تعاون کرنے کے لئے تیار ہیں.
يہ بات بريگيڈيئر جنرل 'احمد رضا پوردستان' نے گزشتہ روز ايران ميں تعينات مختلف ممالك كے فوجي اتاشيوں كے ساتھ ايك ملاقات ميں گفتگو كرتے ہوئے كہي.
انہوں نے مزيد كہا كہ دوستانہ ممالك كے ساتھ قريبي تعاون سے عالمي امن كے مقاصد حاصل كئے جاسكتے ہيں.
جنوب مغربي ايشيا كو دنيا كے اہم خطوں ميں شمار كرتے ہوئے انہوں نے كہا كہ بدقسمتي سے اس خطے كا بڑا حصہ پراكسي جنگ، فرقہ وارانہ تشدد اور دہشت گردي كا شكار ہے.
انہوں نے مزيد كہا كہ آج غير ملكي اور انتہا پسند ايران كے مغرب، مشرق اور خليج فارس كے خطے سميت ملك كے جنوب علاقوں كے خلاف خفيہ منصوبے بنا رہے ہيں.
سنئير ايراني كمانڈر نے مزيد كہا كہ دہشت گردوں كي بڑي تعداد كو بعض رياستيں جو اپنے آپ كو نام نہاد انساني حقوق كے علمبردار سمجھتي ہيں حمايت كرتي ہيں.
انہوں نے كہا كہ آج انتہا پسندي ايك عالمي مسلہ ہے اور بد قسمتي سے بعض ممالك كي جانب سے اس كي حمايت كي جا رہي ہے.
يمن كے حوالے سے انہوں نے كہا كہ يمني عوام ان دنوں دہشت گردوں كے حملوں كي زد ميں ہيں حالانہ يمني صرف آزادي چاہتے ہيں.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲