اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے امریکی وزیر خارجہ کی ایران کے وزیر خارجہ سے ہونے والی ٹیلیفونک گفتگو کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ جان کیری کی جواد ظریف کے ساتھ گفتگو ایٹمی مسائل کے بارے میں نہیں تھی بلکہ یمن سمیت علاقے کے دیگر مسائل سے متعلق تھی۔ انھوں نے یمن پر سعودی حملے بند کئے جانے کو ایک مثبت اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران کی وزارت خارجہ اور ہلال احمر سوسائٹی، یمن کے جنگ سے متاثرہ عوام کے لئے انسان دوستانہ امداد ارسال کرنے کی کوشش میں مصروف ہے۔ مرضیہ افخم نے ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللھیان کی جانب سے یمن میں جنگ بندی کی پیشین گوئی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے یمن کے خلاف جنگ کے آغاز سے ہی بحران کے حل کے لیے اقدامات شروع کر دیئے تھے اور ہم جنگ کے مخالف تھے، اسی لئے ہم نے چار نکاتی امن منصوبہ بھی پیش کیا۔ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے امریکہ کی ہر ریاست میں ایران کے خلاف عائد پابندیوں پر عمل درآمد کے بارے میں بھی کہا کہ ان تمام مسائل اور تمام ایٹمی پابندیوں کے بارے میں ویانا میں جاری مذاکرات میں بحث و گفتگو ہو گی-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲