21 اپریل 2015 - 19:51
سعودی عرب نے جنگ بندی کا کر دیا اعلان/ آل سعود کو ہوئی نصیب ذلت و رسوائی

یمن کے بے گناہ لوگوں کو ۲۶ دن قتل عام کرنے کے بعد خادمین حرم کے دعویداروں نے یمن پر جارحیت روک دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یمن کے بے گناہ لوگوں کو ۲۶ دن قتل عام کرنے کے بعد خادمین حرم کے دعویداروں نے یمن پر جارحیت روک دینے کا اعلان کر دیا ہے۔
سعودی عرب کے سرکاری ٹی وی چینل نے کچھ ہی منٹ قبل یمن کے مظلوم عوام پر حملے روک دینے کا اعلان کر دیا ہے۔
سعودی عرب کی سربراہی میں حاصل ہونے والے مجرمین کے اتحاد نے ایک بیانیہ جاری کر کے اعلان کیا ہے: یمن پر فضائی حملے ختم ہو گئے ہیں اب یمنیوں کو زندگی کی امید دلانے کے مرحلے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار داد کے مطابق سیاسی کاروائیاں شروع کی جائیں گی۔


حسین ریوران: سعودی عرب کو ان حملوں میں سوائے ذلت و رسوائی کے کچھ نصیب نہیں ہوا
سعودی عرب سے کئے گئے جنگ بندی کے اعلان کے فورا بعد عربی ممالک کے سیاسی تجزیہ نگار حسین ریوران نے سعودی عرب کے اس ظالمانہ اور احمقانہ اقدام کو کھلی شکست کا نام دیتے ہوئے کہا: اس جارحیت میں سعودی عرب کو سوائے رسوائی کے کچھ حاصل نہیں ہوا۔
حسین ریوران نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ فضائی حملے کچھ اہداف و مقاص کے تحت کئے جاتے ہیں کہا: یمن جیسے فقیر ملک پر فضائی حملے کرنا کن مقاصد کے تحت ہو سکتا ہے؟ سعودی عرب کی فوج میں ان حملوں کے دوران ایسی بوکھلاہٹ تھی کہ وہ اپنے ٹھکانوں کو بھی نشانہ بناتے رہے ہیں۔
انہوں نے نیوز ڈیسک ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: یمن کے ایک قبیلے کے جنگجوئوں نے سعودی عرب کے فوجی سسٹم کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا اگر یمن کے تمام لوگ اسلحہ ہاتھ میں لے لیتے اور سعودیوں کے مقابلے میں اٹھتے تو آل سعود کا کیا ہوتا؟

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲