21 اپریل 2015 - 18:01
عراق کے علمائے اہلسنت کا داعش کے خلاف جہاد جاری رکھنے کا فتویٰ

عراق کے علمائے اہلسنت نے داعش دہشتگرد گروہ کے خلاف جہاد کا فتوی جاری کیا ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ العربی الجدید کے حوالے سے موصولہ رپورٹ کے مطابق ایک طرف مغربی عراق کے صوبے الانبار میں داعش دہشتگرد گروہ اور عراقی سیکورٹی فورسیز کے درمیان جنگ کے شدّت اختیار کرجانے اور دوسری جانب الانبار پر قبضہ کرنے کی داعش کی کوشش کے ساتھ ہی عراق کے اہلسنّت علماء اور مشا‏یخ نے مختلف علاقوں کے تحفظ اور دہشت گردوں کے زیرقبضہ علاقوں کو آزاد کرانے کے لئے داعش کے خلاف جہاد کا فتوی جاری کیا ہے- عراق کے صوبے الانبار کے اہلسنّت علماء کی کونسل کے ترجمان شیخ عبدالرحمان الغانم نے اس سلسلے میں اعلان کیا ہے کہ داعش دہشتگرد گروہ کے خلاف جہاد کا فتوی جاری کیا جاچکا ہے اور اہلسنت علماء کی کونسل، پورے صوبے الانبار سے دہشتگردوں کا صفایا کئے جانے کی خواہاں ہے- شیخ عبدالرحمان الغانم نے کہا ہے کہ عراق کے اہلسنّت علماء، پورے عراق میں امن کے خواہاں ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ سارے عراقی پناہ گزیں اپنے اپنے گھروں کو واپس لوٹیں- صوبے الانبار کے اہلسنّت علماء کی کونسل کے ترجمان شیخ عبدالرحمان الغانم کے مطابق عراق کے اہلسنت علماں نے صوبے الانبار کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ، داعش دہشتگرد گروہ کے مقابلے میں ہتھیاروں کے ساتھ میدان عمل میں نکل آئیں اور تمام علاقے آزاد کرانے کی کوشش شروع کردیں- ادھر موصل کی علماء کونسل کے سربراہ شیخ عبداللہ الغزاوی نے کہا ہے کہ تکفیری دہشتگرد گروہ "داعش" کے خلاف جہاد واجب ہے- انھوں نے کہا ہے کہ عراق کے تمام علمائے اہلسنّت، ملک میں داعش تکفیری دہشتگرد گروہ کے ہاتھوں انجام پانے والے سفاکانہ اور غیر انسانی جرائم کی شدید مذمت کرتے ہیں-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲