21 اپریل 2015 - 15:53
صدر: یمن میں مداخلت اسلامی احکام کےمنافی/ایران کی تجاویز بہترین راہ حل

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے یمن پر سعودی عرب کے حملے کو ایک غیر اسلامی اور غیر شرعی عمل قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ یمن میں مداخلت اسلامی احکام کے خلاف ہے اور انڈونیشیا میں ایشیائی اور افریقی اجلاس میں یمن کے بارے میں مفید گفتگو ہوگی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے یمن پر سعودی عرب کے حملے کو ایک غیر اسلامی اور غیر شرعی عمل قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ یمن میں مداخلت اسلامی احکام کے خلاف ہے اور انڈونیشیا میں ایشیائی اور افریقی اجلاس میں یمن کے بارے میں مفید گفتگو ہوگی۔

صدر حسن روحانی نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بعض عرب ممالک کا یمن پر حملہ غیر ذمہ دارنہ اقدام تھا اور فوجی مداخلت اور ہوائی حملوں سے کسی قوم یا ملک کو دبایا اور مٹایا نہیں جاسکتا۔

صدر حسن روحانی نے علاقائي اور عالمی حالات کو اہمیت کا حامل قراردیتے ہوئے کہا کہ ایران نے گروپ 1+5 کے ساتھ ایٹمی مذاکرات میں سنجیدگی اور پختہ عزم کا مظاہرہ کیا ہےاور عالمی طاقتوں سے بھی اسے یہی توقع ہے۔

انھوں نے کہا کہ دہشت گردی بھی ایک اہم مسئلہ ہے لیکن یہ بھی دیکھنا ہے کہ دہشت گرد ی کے علل و اسباب کیا ہیں اور کون سے ممالک ہیں جو دہشت گردوں کی حمایت اور انھیں سیاسی مقاصد حاصل کرنے کے لئے استعمال کررہے ہیں۔

صدر حسن روحانی نے کہا کہ ایک فقیر عرب ملک کے بچوں ، عورتوں ، بے گناہ شہریوں اور اس کے بنیادی ڈھانچوں کو تباہ کرنا کونسی بہادری ہے کسی غریب اور مظلوم کو دبانا بہادری نہیں ۔ انھوں نے کہا کہ مغربی ممالک اور غیر علاقائی طاقتیں اسلامی ممالک میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتی ہیں لہذا اسلامی ممالک کو چاہیے کہ وہ غیر علاقائی اور سامراجی طاقتوں کے اشارے پر غریب ملک پر حملہ نہ کریں ، حسن روحانی نے کہا کہ یمنی عوام کو اپنی تقدیر کا فیصلہ کرنے کا حق حاصل ہے لہذآ یمنی عوام کے استقلال کو بمباری کے ذریعہ تہس نہس نہیں کیا جاسکتا۔ انھوں نے کہا کہ سعودی عرب کو یمن پر ہوائی حملے فوری طور پر بند کردینا چاہییں کیونکہ زمینی لڑآئی میں سعودی عرب کو کبھی یمن پر کامیابی نہیں مل سکتی اور کوئی دوسرا ملک بھی زمینی حملے میں سعودی عرب کی حمایت کرنے کے لئے تیار نہیں ہے یمن کے بحران کو حل کرنے کے لئے جو تجاویز ایران نے پیش کی ہیں وہ اس بحران کا بہترین حل ہیں۔

.......

/169