اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ابوبکر البغدادی، مغربی عراق پر ہونے والے فضائی حملوں میں زخمی ہوا ہے۔ دریں اثنا عراق کے ایک ذریعے نے، جو داعش دہشتگرد گروہ کے ساتھ رابطے میں ہے، اخبار گارجین کو بتایا ہے کہ عراق میں داعش دہشتگرد گروہ کا سرغنہ ابوبکر البغدادی، مارچ کے مہینے میں مغربی عراق پر ہونے والے ایک فضائی حملے میں بری طرح سے زخمی ہوگیا تھا۔ بیان کے مطابق پہلے تو البغدادی کے بچنے کی کوئی امید ہی نہیں کی جارہی تھی مگر اب اسکی حالت میں کچھ بہتری آئی ہے۔ اس ذریعے نے یہ بھی کہا ہے کہ البغدادی نے زخمی ہونے کے بعد ابتک دوبارہ اپنی سرگرمیاں شروع نہیں کی ہیں- اخبار گارجین کے مطابق ابوبکر البغدادی کے بچنے کی امید ختم ہوجانے کے بعد داعش کے سرکردہ دہشتگردوں نے اپنا ہنگامی اجلاس بھی تشکیل دیا تھا تاکہ نئے لیڈر کے اعلان پر غور کیا جاسکے-
.......
/169