اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراقی کردستان کی انتظامیہ کے سربراہ کے دفتر نے ایک بیان میں، اربیل میں مسعود بارزانی اور جنرل لوئڈ اوسٹن کی ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ملاقات میں مسعود بارزانی نے عنکاوا کی دہشت گردانہ کاروائی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جارحیت، جنگ کے میدان میں دہشت گردوں کی پسپائی اور کمزوری کی علامت ہے اور ان کی کوشش ہے کہ اس طرح کی جارحیتوں کے ذریعے اپنی شکست کی تلافی کریں۔ اس ملاقات میں موصل کو آزاد کرانے، نینوا، کرکوک، صلاح الدین اور الانبار میں جاری لڑائی کی تازہ ترین صورتحال، امریکی فوج اور پیشمرگہ ملیشیا کے درمیان تعاون میں اضافے، کردستان اور امریکہ کے دو طرفہ تعاون، اور آئندہ دنوں میں مسعود بارزانی کے دورہ واشنگٹن سے متعلق مسائل پر بات چیت ہوئی ہے-
.......
/169