اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یمن کی فوج نے پیر کے روز صوبے مآرب میں الوضیع نامی علاقے کو مسلح دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا اور صوبے مآرب میں ہی، المشجح علاقے سے دہشت گردوں کا صفایا کردیا ہے ۔
بتایا جاتا ہے کہ یمنی افواج اس وقت شکوفل فوجی کیمپ کی جانب پیشقدمی کررہی ہیں ۔ کوفل اس وقت القاعدہ کا قبضہ ہے۔
یمنی فوج کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ یہ کاروائی، صنعا اور مآرب کے درمیان رابطے کی برقراری میں موثر واقع ہوئی ہے جس کے نتیجے میں آئل ٹینکروں کے ذریعے دارالحکومت صنعا کے لئے تیل کی منتقلی راہ ہموار ہو گئی ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ مآرب میں تکفری دہشتگردوں کی ہلاکتوں سے شہر کی سڑکوں اور گلی کوچوں میں امن قائم ہوگیا ہے۔
.......
/169