اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے پیر کے روز تہران میں ونزوئیلا کی وزیرخارجہ "ڈیلسی روریگرز" کے ہمراہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ ایران اور ونزوئیلا کے تعلقات بہت زیادہ گہرے، وسیع اور مشترکہ مفادات و مواقف پر استوار ہیں-
ایران کے وزیرخارجہ نے ونزوئیلا کو خطرہ قرار دینے پر مبنی امریکی اقدامات کی شدید مذمت کی اور تاکید کے ساتھ کہا کہ ونزوئیلا کی قوم، ہمیشہ ایرانی قوم کی مانند بیرونی خطرات کے مقابلے میں ڈٹی رہی ہے-
انھوں نے کہا کہ ایرانی قوم نے اپنی استقامت سے ہر قسم کے خطرات کا کامیابی کے ساتھ مقابلہ کیا ہے -
ایران کے وزیرخارجہ نے تیل اور اس سے متعلق پالیسیوں سمیت، مختلف شعبوں میں تہران اور کاراکاس کے درمیان ہم آہنگی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تیل کی منڈیوں میں استحکام پیدا کرنے کی غرض سے اوپک کے رکن ملکوں کے درمیان ہم آہنگی کی اشد ضرورت ہے-
انھوں نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ ایران کے بعد ونزوئیلا، ناوابستہ تحریک کا چیئرمین ملک بننے والا ہے، امید ظاہر کی کہ قومی امن و سلامتی کے تحفظ کےلئے ایران اور ونزوئیلا کے درمیان تعاون، مزید فروغ پائے گا-

۔۔۔۔۔۔۔
/169