19 اپریل 2015 - 18:32
صیہونی جارحیت: بچوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا

انسانی حقوق کی ایک تنظیم نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت نے پچاس روزہ جارحیت میں غزہ کے بچوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا تھا-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق فلسطین اور عالمی بچوں کے حقوق کی حامی تنظیم نے اپنی تازہ رپورٹ میں کہا ہے کہ صیہونی حکومت نے دو ہزار چودہ میں غزہ پر پچاس روزہ جارحیت میں جاں بوجھ کر فلسطینی بچوں کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنایا تھا- موصولہ اطلاعات کے مطابق غزہ پر پچاس روزہ جارحیت میں دو ہزار بیس فلسطینی شہید ہوئے تھے جن میں ایک ہزار چار سو بانوے عام شہری تھے جبکہ بچوں کی تعداد پانچ سو سینتالیس بتائی جاتی ہے- اس رپورٹ کے مطابق پانچ سو پینتیس بچے صیہونی حکومت کے براہ راست حملوں میں شہید ہوئے ہیں- صیہونی جارحیت میں شہید ہونے والے بچوں میں اڑسٹھ بچوں کی عمر بارہ برس سے کم تھی-

.......

/169