اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق آج اتوار کو تہران میں اسلامی جمہوریہ ایران اور افغانستان کے صدور اور ان کے اعلی رتبہ وفود کے مذاکرت ہوئے-
افغانستان کے صدر محمد اشرف غنی اتوار کو ایک اعلی رتبہ وفد کے ہمراہ تہران پہنچے ہیں- ان کادورہ تہران دو روز پر مشتمل ہے- وہ ایران میں اعلی رتبہ حکام سے ملاقات کریں گے-
ایرانی حکام سے ملاقات میں وہ باہمی تعلقات اور تعاون میں توسیع لانے کی راہوں کا جائزہ لیں گے -
ایران کے اعلی حکام کے ساتھ ان کے مذاکرت میں علاقائی اور عالمی مسائل بھی شامل ہیں- افغاں صدر کے وفد میں چیف ایگزیکٹو کے معاون محمد محقق، وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی، قومی سلامتی کے مشیرمحمد حنیف اتمر، وزیر خزانہ اکلیل حکیمی اور وزیر معدنیات و پٹرولیم داوود شاہ صبا اوروزیر امور پناہ گزیناں سید حسین عالمی بلخی شامل ہیں-
اس سے قبل اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے سعد آباد کمپلیکس میں افغانستان کے صدر محمد اشرف غنی کا سرکاری استقبال کیا-






۔۔۔۔۔
/169